111&110 المسد سورۃ النصر with translation/Tafseer
Assalam ulikom )
welcome you are on islamic page here all islamic related knowledge will be avaliable .which can may protect you from all the uncertinty .
110. سورۃ النصر:
بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
بنام خدائے رحمن رحیم
اِذَا جَآءَ نَصۡرُ اللّٰہِ وَ الۡفَتۡحُ ۙ﴿۱
۱۔ جب اللہ کی نصرت اور فتح آ جائے،
۔ یہ سورہ صلح حدیبیہ کے بعد فتح مکہ سے پہلے نازل ہوا اور اللہ کی طرف سے ملنے والی فتح و نصرت سے مراد فتح مکہ ہے، جس کے بعد لوگ اسلام میں جوق در جوق داخل ہوئے۔
وَ رَاَیۡتَ النَّاسَ یَدۡخُلُوۡنَ فِیۡ دِیۡنِ اللّٰہِ اَفۡوَاجًا ۙ﴿۲
۔ اور آپ لوگوں کو فوج در فوج اللہ کے دین میں داخل ہوتے دیکھ لیں،
فَسَبِّحۡ بِحَمۡدِ رَبِّکَ وَ اسۡتَغۡفِرۡہُ ؕؔ اِنَّہٗ کَانَ تَوَّابًا ٪﴿۳
۔ تو اپنے رب کی ثناء کے ساتھ اس کی تسبیح کریں اور اس سے مغفرت طلب کریں یقینا وہ بڑا توبہ قبول کرنے والا ہے۔
111. سورۃ المسد:
بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
بنام خدائے رحمن رحیم
تَبَّتۡ یَدَاۤ اَبِیۡ لَہَبٍ وَّ تَبَّ ؕ﴿۱
۱۔ ہلاکت میں جائیں ابولہب کے دونوں ہاتھ اور وہ تباہ ہو جائ۔
۔ ابولہب رسول اللہؐ کی دشمنی میں ہر مقام پر پیش پیش رہتا تھا۔ رسول اللہؐ دعوت اسلام کے لیے جاتے تویہ ان کے پیچھے جاتا اور لوگوں کو آپ کی بات سننے سے روک دیتا ۔ ابولہب حضورؐ کا قریبی ہمسایہ تھا۔ اس لیے حضورؐ کو گھر میں بھی چین سے رہنے، نماز پڑھنے یا صحن میں کھانا پکانے نہیں دیتا تھا اور آپؐ پر غلاظت پھینکتا تھا۔ ابولہب کی بیوی ام جمیل (ابوسفیان کی بہن) رات کو آپؐ کے گھر کے دروازے پر خاردار جھاڑیاں پھینک دیا کرتی تھی۔
تبّ کے دوسرے معنی خسارہ کے کیے ہیں۔ اس صورت میں آیت کا ترجمہ یہ ہو گا: خسارے میں جائیں ابولہب کے دونوں ہاتھ اور وہ خود بھی خسارے میں جائے۔
مَاۤ اَغۡنٰی عَنۡہُ مَالُہٗ وَ مَا کَسَبَ ؕ﴿۲
۔ نہ اس کا مال اس کے کام آیا اور نہ اس کی کمائی۔
سَیَصۡلٰی نَارًا ذَاتَ لَہَبٍ ۚ﴿ۖ۳
۔ وہ عنقریب بھڑکتی آگ میں جھلسے گا۔
وَّ امۡرَاَتُہٗ ؕ حَمَّالَۃَ الۡحَطَبِ ۚ﴿۴
۔ اور اس کی بیوی بھی، ایندھن اٹھائے پھرنے والی
فِیۡ جِیۡدِہَا حَبۡلٌ مِّنۡ مَّسَدٍ ٪﴿۵
۔ اس کی گردن میں بٹی ہوئی رسی ہے۔
(((Thank you )))


Comments
Post a Comment